اسلام ٹائمز 16 Aug 2022 گھنٹہ 0:20 https://www.islamtimes.org/ur/news/1009357/اسسٹنٹ-کمشنر-ڈی-ا-ئی-خان-فرحان-احمد-کا-ڈیرہ-پٹوار-خانہ-دورہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان فرحان احمد کا ڈیرہ پٹوار خانہ کا دورہ -------------------------------------------------- اس موقع پر انہوں نے ریونیو ریکارڈ کا جائزہ لیا اور متعلقہ پٹواری کو موقع پر ہدایات جاری کیں کہ وہ عوام کو بروقت ریونیو خدمات فراہم کریں اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللّٰہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان فرحان احمد نے ڈیرہ پٹوار خانہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ریونیو ریکارڈ کا جائزہ لیا اور متعلقہ پٹواری کو موقع پر ہدایات جاری کیں کہ وہ عوام کو بروقت ریونیو خدمات فراہم کریں اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس حوالے سے عوام کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔