اسلام ٹائمز 3 Sep 2019 گھنٹہ 18:46 https://www.islamtimes.org/ur/news/814181/وزیراعلی-پنجاب-کے-ہیلی-کاپٹر-سے-پرندہ-ٹکرا-گیا-ہنگامی-لینڈنگ -------------------------------------------------- ٹائٹل : وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ -------------------------------------------------- وزیراعلیٰ پنجاب حافظ آباد کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ”نیا پاکستان منزلیں آسان“ پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب بھی کیا تھا۔ ہیلی کاپٹر کے فرنٹ والے حصے کو نقصان پہنچا ہے جہاں ڈنٹ پڑ گیا ہے، جب ڈینٹ پڑا تو مشینری سے بھی آوازیں آنا شروع ہو گئیں تاہم پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کر لی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا جس سے ہیلی کاپٹر بال بال بچ گیا۔ ہیلی کاپٹر میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر سپورٹس پنجاب سمیت دیگر عملہ سوار تھا۔ وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کی لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تاہم تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب حافظ آباد کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے نیا پاکستان منزلیں آسان پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب بھی کیا تھا۔ ہیلی کاپٹر کے فرنٹ والے حصے کو نقصان پہنچا ہے جہاں ڈنٹ پڑ گیا ہے، جب ڈینٹ پڑا تو مشینری سے بھی آوازیں آنا شروع ہو گئیں تاہم پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کر لی۔