اسلام ٹائمز 19 Jan 2020 گھنٹہ 21:07 https://www.islamtimes.org/ur/news/839283/جی-بی-کے-تیس-سرکاری-ملازمین-نے-ا-ئی-ایس-پی-سے-وظیفہ-لینے-کا-اعتراف-کر-لیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : جی بی کے تیس سرکاری ملازمین نے بی آئی ایس پی سے وظیفہ لینے کا اعتراف کر لیا -------------------------------------------------- وزیر اعلیٰ جی بی حفیظ الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق تیس سرکاری ملازمین نے پیسہ لینے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ تین ملازمین نے انکار کیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے 30 سرکاری ملازمین نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لینے کا اعتراف کر لیا۔ وزیر اعلیٰ جی بی حفیظ الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق تیس سرکاری ملازمین نے پیسہ لینے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ تین ملازمین نے انکار کیا ہے۔ حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ابھی ان کے نام سامنے نہ لانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ تحقیقات ابھی جاری ہے اور سو فیصد ڈیٹا موجود نہیں۔