اسلام ٹائمز 16 Jul 2019 گھنٹہ 22:37 https://www.islamtimes.org/ur/news/805389/گلگت-بلتستان-میں-کم-عمری-کی-شادی-پر-پابندی-کا-بل-جلد-اسمبلی-پیش-کرینگے-غلام-حسین-ایڈووکیٹ -------------------------------------------------- ٹائٹل : گلگت بلتستان میں کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل جلد اسمبلی میں پیش کرینگے، غلام حسین ایڈووکیٹ -------------------------------------------------- محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بل کے حوالے سے ممبران اسمبلی سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر سماجی بہبود ترقی نسواں انسانی و بچوں کے حقو ق و امور نوجوانان ایڈووکیٹ غلام حسین نے کہا ہے کہ جی بی میں کم عمری کی شادی کیخلاف بل پیش کریں گے تاکہ بچپن کی شادیوں کا سلسلہ رک سکے، بل کے حوالے سے ممبران اسمبلی سے مشاورت کر رہے ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفئر کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر ایڈووکیٹ غلام حسین نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حکومت نے جس محکمے کی وزارت کی زمہ داری دی ہے وہ تمام محکموں میں سب سے بڑا محکمہ ہے۔ سوشل سیکٹر میں عوام کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کی ترقی بہتری اور فعالیت کے لئے ایک دوسرے کو اعتماد میں لے کر چلیں گے اور میری طرف سے کسی قسم کی بھی رکاوٹ نہیں ہو گی۔