اسلام ٹائمز 29 Jun 2022 گھنٹہ 22:37 https://www.islamtimes.org/ur/news/1001823/جنرل-ندیم-رضا-کی-قم-المقدسہ-میں-حضرت-فاطمہ-معصومہ-کے-روضے-پر-حاضری -------------------------------------------------- ٹائٹل : جنرل ندیم رضا کی قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہؑ کے روضے پر حاضری -------------------------------------------------- واضح رہے کہ حرم مطہر کے خادموں کے ایک گروپ، امام علی ابن ابی طالبؑ کور کے کمانڈر محمد رضا موحد، قم پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بہادر اسماعیلی اور متعدد دیگر شخصیات نے حرم حضرت معصومہ ؑ میں پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا نے اپنے 22 ساتھیوں کے ہمراہ قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔ پاک فوج کے وفد نے قبر مبارک کی زیارت کی۔ حرم حضرت معصومہؑ کے صحن اور اندرونی ہالز کا نظارہ کیا اور شبستان حضرت زہرا ؑ میں نمازیں پڑھیں۔ دورے کے موقع پر پاک فوج کے وفد کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی عظیم شخصیت، شہر قم اور روضہ مبارک کی تاریخ اور بی بی کے متعلق یہاں کے لوگوں کے عقیدت و ارادت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے روضے میں موجود غیر ملکی زائرین سے وابستہ دفتر کا بھی دورہ کیا اور انہیں انگریزی ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کا ہدیہ پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ حرم مطہر کے خادموں کے ایک گروپ، امام علی ابن ابی طالبؑ کور کے کمانڈر محمد رضا موحد، قم پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بہادر اسماعیلی اور متعدد دیگر شخصیات نے حرم حضرت معصومہ ؑ میں پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔