اسلام ٹائمز 5 Aug 2022 گھنٹہ 9:52 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1007683/1/مرکزی-صدر-ا-ئی-ایس-او-کا-دورہ-گوجرانوالا-ڈویژن -------------------------------------------------- ٹائٹل : مرکزی صدر آئی ایس او کا دورہ گوجرانوالا ڈویژن -------------------------------------------------- گجرانوالہ ڈویژن کے یونٹ نوشہرہ ورکاں اور ڈھیلہ چٹھہ میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی نے خصوصی نشست میں ممبران اور سینیؑرز سے ماہ محرم الحرام کے حوالہ سے گفتگو کی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے گوجرانوالا ڈویژن کا تنظیمی دورہ کیا۔ محرم الحرام کی مناسبت سے مرکزی صدر آئی ایس او نے قلعہ دیدار سنگھ میں مجلس عزا سے خطاب بھی کیا۔ علاوہ ازایں آئی ایس او گجرانوالہ ڈویژن کے یونٹ نوشہرہ ورکاں اور ڈھیلہ چٹھہ میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی نے خصوصی نشست میں ممبران اور سینیؑرز سے ماہ محرم الحرام کے حوالہ سے گفتگو کی۔ واضح رہے کہ مرکزی صدر آئی ایس او زاہد مہدی نے مختلف مقامات پر مجالس عزا کے دوران خدمات انجام دینے والے امامیہ اسکاوٹس سے ملاقاتیں کیں اور نوجوان رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔