اسلام ٹائمز 7 Jun 2021 گھنٹہ 23:50 https://www.islamtimes.org/ur/news/936825/علامہ-ناظر-عباس-تقوی-کا-ڈہرکی-میں-خوفناک-ٹرین-حادثے-پر-افسوس-اظہار -------------------------------------------------- ٹائٹل : علامہ ناظر عباس تقوی کا ڈہرکی میں خوفناک ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار -------------------------------------------------- ایک بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کی حکومت میں تین سے چار بڑے ٹرین حادثات پیش آنے کے باوجود کوئی بھی موثر اقدامات نہیں اٹھایا گیا، لہذا حکومت کو چاہیئے لوگوں کی جان کو محفوظ بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے ڈہرکی کے قریب ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں ٹرین کے کئی بڑے حادثات ہوچکے ہیں، جس پر کمیشن بھی قائم ہوئے لیکن آج تک ان حادثات کی وجوہات عوام کے سامنے نہیں لائی گئی اور نہ نظام کو بہتر کرنے کے لئے کوئی موثر اقدامات اٹھائے گئے، موجودہ وزیراعظم نے گزشتہ حکومت میں ٹرین حادثے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میری حکومت میں اس طرح کے حادثات پیش آتے تو میں سخت اقدامات کرتا، موجودہ وزیر اعظم کی حکومت میں تین سے چار بڑے ٹرین حادثات پیش آنے کے باوجود کوئی بھی موثر اقدامات نہیں اٹھایا گیا، لہذا حکومت کو چاہیئے لوگوں کی جان کو محفوظ بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اس طرح کے دلخراش حادثات سے بچا جا سکے۔ دریں اثنا علامہ ناظر عباس تقوی نے ٹرین حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔