اسلام ٹائمز 23 Nov 2022 گھنٹہ 1:19 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026259/ڈیرہ-وال-گروپ-کیجانب-سے-ایصال-ثواب-کی-تقریب-کا-انعقاد -------------------------------------------------- ٹائٹل : ڈیرہ وال گروپ کیجانب سے ایصال ثواب کی تقریب کا انعقاد -------------------------------------------------- تقریب سے سابق امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی سہیل راجپوت سابق ایم پی اے ڈی آر سی کے چیئرمین الحاج عبدالحلیم خان، چیئرمین تحصیل ممبر چوھدری شفیق ایڈووکیٹ اور ممتاز عالم دین مولانا فرید احمد نے خطاب کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ وال گروپ کے سربراہ سہیل راجپوت کی جانب سے لبرٹی پلازہ نزد مسگراں گیٹ پر راجپوت برادری کی قابل قدر شخصیات کے ایصال ثواب کے لیے نورانی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں علماء کرام، وکلاء، ڈاکٹرز، صحافی برادری، عمائدین شہر، بزرگوں، جوانوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں و کارکنوں مزدوروں تاجروں بلدیاتی نمائندوں اور پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی۔ تقریب سے سابق امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی سہیل راجپوت سابق ایم پی اے ڈی آر سی کے چیئرمین الحاج عبدالحلیم خان، چیئرمین تحصیل ممبر چوھدری شفیق ایڈووکیٹ اور ممتاز عالم دین مولانا فرید احمد نے خطاب کیا۔