اسلام ٹائمز 1 Aug 2015 گھنٹہ 16:01 https://www.islamtimes.org/ur/news/477320/اقدام-قتل-کے-مقدمے-میں-الطاف-حسین-کو-مفرور-قرار-دے-دیا-گیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : اقدام قتل کے مقدمے میں الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا گیا -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ سول لائن کے تفتیشی افسر نے اقدام قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم ملک میں موجود نہیں، اس لئے ملزم کو مفرور قرار دیا جائے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومںٹ کے قائد الطاف حسین کو اقدام قتل کے مقدمے میں مفرور قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ سول لائن کے تفتیشی افسر نے اقدام قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم ملک میں موجود نہیں، اس لئے ملزم کو مفرور قرار دیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ کی روشنی میں الطاف حسین کو اقدام قتل کے مقدمے میں مفرور قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ ترجمان سندھ رینجرز کرنل طاہر کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔