اسلام ٹائمز 26 Jan 2020 گھنٹہ 18:27 https://www.islamtimes.org/ur/news/840821/اسلام-ا-باد-امریکی-سفارتخانے-کی-گاڑی-ٹکر-سے-2-افراد-جاں-بحق -------------------------------------------------- ٹائٹل : اسلام آباد، امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق -------------------------------------------------- جاں بحق خاتون کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حادثے کے ڈرائیور امجد زمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حادثہ فیصل چوک مارگلہ روڈ پر پیش آیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل چوک پر امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے فیصل چوک پر تیز رفتار امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالولے افراد کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثے کے ڈرائیور امجد زمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حادثہ فیصل چوک مارگلہ روڈ پر پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی امریکی سفارتخانے کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنل بند ہونے کے باوجود تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کار میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی فیملی کشمیر جا رہی تھی کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ذرائع کے مطابق ٹریفک سگنل بند ہونے کے باوجود تیز رفتار گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرائی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔