اسلام ٹائمز 7 Sep 2017 گھنٹہ 12:52 https://www.islamtimes.org/ur/news/667176/پشاور-حجاج-کرام-کی-واپسی-شروع-پہلی-حج-پرواز-تاخیر-کا-شکار -------------------------------------------------- ٹائٹل : پشاور، حجاج کرام کی واپسی شروع، پہلی حج پرواز تاخیر کا شکار -------------------------------------------------- وزارت مذہبی امور کیمطابق امسال 1 لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی ہے جن میں 28 ہزار کا تعلق کے پی کے سے ہے، سکیورٹی خدشات کے باعث حجاج کرام کے اقرباء کی ایئرپورٹ آمد کیساتھ ساتھ باڑہ روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا عمل آج سے شروع ہو گیا، جہاں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والی پہلی حج پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آج 3 پروازں کے ذریعے 900 کے قریب حجاج کرام واپس پہنچیں گے، جبکہ ڈھائی بجے متوقع پہلی پرواز تاخیر کا شکار ہو کر صبح ساڑھے 4 بجے پہنچی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق امسال 1 لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی ہے جن میں 28 ہزار کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ واضح رہے کہ حجاج کرام کی واپسی کا یہ عمل 1 ماہ تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب سکیورٹی خدشات کے باعث حجاج کرام کے اقرباء کی ایئرپورٹ آمد کے ساتھ ساتھ باڑہ روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ پشاور پولیس کی جانب سے حجاج کرام کے رشتہ داروں کو صدر اسٹیڈیم چوک میں انتظار کی تاکید کی گئی ہے۔