اسلام ٹائمز 13 Aug 2020 گھنٹہ 11:17 https://www.islamtimes.org/ur/news/879973/حکمرانوں-نے-کشمیر-پر-بیان-بازی-کے-سوا-کوئی-سنجیدہ-قدم-نہیں-اٹھایا-سراج-الحق -------------------------------------------------- ٹائٹل : حکمرانوں نے کشمیر پر بیان بازی کے سوا کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا، سراج الحق -------------------------------------------------- اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کشمیری رہنما اسلام آباد کے رویے سے نالاں ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی حکمرانوں نے کشمیر پلیٹ میں رکھ کر بھارت کو دے دیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کشمیری رہنما اسلام آباد کے رویے سے نالاں ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی حکمرانوں نے کشمیر پلیٹ میں رکھ کر بھارت کو دے دیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کشمیر پر بیان بازی کے سوا کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی مخالف تحریک نہ ہونے کے باوجود حکومت سہمی ہوئی ہے، حکومت کی دو سال کی معاشی پالیسیاں ناکام ترین ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ حکمرانوں کو مدت پوری نہ ہونے کا یقین ہو چکا ہے، بی آر ٹی نامکمل ہے، صرف افتتاح کا شوق پورا کیا جا رہا ہے۔