اسلام ٹائمز 22 Jun 2013 گھنٹہ 7:58 https://www.islamtimes.org/ur/news/275676/نواز-حکومت-کالعدم-دہشت-گرد-تنظیموں-کی-سرگرمیوں-پر-پابندی-کا-عملی-نفاذ-کر-ے-علامہ-اقتدار-نقوی -------------------------------------------------- ٹائٹل : نواز حکومت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی کا عملی نفاذ کر ے، علامہ اقتدار نقوی -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاکہ پشاور میں چند مٹھی بھر دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، سیکورٹی ایجنسیز ان دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی کاروائی سے قاصر کیوں ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار نقوی نے ملتان میں سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت و فوج انسانیت دشمن طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے خواب دیکھنا چھوڑ دے اور ان ناسوروں کے خلاف بھرپور عسکری کاروائی کا آغاز کرے، نواز حکومت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی کا عملی نفاذ کرے۔ گزشتہ 12سال سے صرف مصنوعی پابندیوں نے ان کالعدم دہشت گرد گروہوں کو مزید طاقتور بنا دیا ہے۔ پشاور میں چند مٹھی بھر دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، سیکورٹی ایجنسیز ان دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی کاروائی سے قاصر کیوں ہیں، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ کن خفیہ طاقتوں کی ایما پر کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔