اسلام ٹائمز 7 Feb 2023 گھنٹہ 8:41 https://www.islamtimes.org/ur/news/1039958/ملتان-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-بہائوالدین-زکریا-یونیورسٹی-میں-جشن-ولایت-کا-اہتمام -------------------------------------------------- ٹائٹل : ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں جشن ولایت کا اہتمام -------------------------------------------------- شاعر اہلبییت و منقبت خواں کاشف زیدی نے بارگاہ امیرالمومنین میں ہدیہ منقبت پیش کی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان و رکن مرکزی نظارت یافث نوید ہاشمی نے شرکاء سے امام علی علیہ السلام کی سیرت پر گفتگو کی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن پروفیشنل یونٹ جامعہ بہائوالدین زکریا بسلسلہ ولادت با سعادت حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے جشن ولایت کا اہتمام کیا گیا۔ جشن میں یونٹس اراکین اور طلباء نے شرکت کی۔ شاعر اہلبییت و منقبت خواں کاشف زیدی نے بارگاہ امیرالمومنین میں ہدیہ منقبت پیش کی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان و رکن مرکزی نظارت یافث نوید ہاشمی نے شرکاء سے امام علی علیہ السلام کی سیرت پر گفتگو کی۔ جشن کے آخر میں ڈویژنل صدر شبر رضا نے شرکاء کو ڈویژنل مسئولین ورکشاپ کی دعوت دی۔ جشن میں سابقہ مرکزی صدر تہور حیدری سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔