اسلام ٹائمز 2 Jan 2017 گھنٹہ 22:31 https://www.islamtimes.org/ur/news/596599/2016ء-میں-ملک-بھر-مہنگائی-کی-شرح-3-7-فیصد-اضافہ-ریکارڈ-کیا-گیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : 2016ء میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 3.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا -------------------------------------------------- اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چیف شماریات آصف باجوہ نے بتایا کہ ایک سال میں دال چنا 43 فیصد، دال مونگ 37 فیصد، بیسن 33 فیصد، انڈے 23 فیصد، تازہ سبزیاں 22 فیصد، آلو 19 فیصد، سگریٹس اور چینی 11 فیصد، تعلیم، صحت اور پانی 10 فیصد تک مہنگا ہوا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ 2016ء میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں تین اعشاریہ سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دالیں 40، آلو سبزیاں 20 فیصد جبکہ انڈے 23 فیصد مہنگے ہوئے۔ چیف شماریات آصف باجوہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب میں بتایا کہ جولائی سے دسمبر 2016ء کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں تین اعشاریہ سات صفر فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال میں دال چنا 43 فیصد، دال مونگ 37 فیصد، بیسن 33 فیصد، انڈے 23 فیصد، تازہ سبزیاں 22 فیصد، آلو 19 فیصد، سگریٹس اور چینی 11 فیصد، تعلیم، صحت اور پانی 10 فیصد تک مہنگا ہوا۔ شماریات ڈویژن کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں انڈے، چائے، موٹر فیول، سگریٹس، مٹی کا تیل، مچھلی،اخبار، بیسن اور طبی آلات مہنگے ہوئے۔