اسلام ٹائمز 6 Jul 2022 گھنٹہ 6:37 https://www.islamtimes.org/ur/news/1002985/لاپتہ-افراد-کے-حوالے-سے-قائم-کابینہ-کی-ذیلی-کمیٹی-کا-اہم-اجلاس -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس -------------------------------------------------- آئندہ اجلاس میں لاپتہ افراد سے متعلق کام کرنے والے ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کو بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ جبری گمشدگی اور لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ایک بار پھر معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاپتہ افراد کے معاملے کو جلد حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کمیٹی کا دوسرا اجلاس وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ہوا، جس میں فیصل سبزواری، شازیہ مری کے علاوہ سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے خصوصی طور شرکت کی۔ فیصل سبزواری اور فرحت اللہ بابر نے لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کرنے کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس 14 جولائی بروز جمعرات 3 بجے منعقد ہو گا۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ، لاپتہ افراد سے متعلق کام کرنے والے ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور ریاستی اداروں کے نمائندوں، آمنہ مسعود جنجوعہ، سینیٹر طاہر بزنجو اور عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر خان ہوتی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔