اسلام ٹائمز 29 Nov 2022 گھنٹہ 23:54 https://www.islamtimes.org/ur/news/1027582/ڈی-ا-ئی-خان-انتظامیہ-کی-قبضہ-مافیا-کیخلاف-کاروائی-سینکڑوں-کنال-سرکاری-اراضی-واگزار -------------------------------------------------- ٹائٹل : ڈی آئی خان، انتظامیہ کی قبضہ مافیا کیخلاف کاروائی، سینکڑوں کنال سرکاری اراضی واگزار -------------------------------------------------- ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللّٰہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پروآ کرامت اللّٰہ نے نائب تحصیلدار پروآ، ریونیو عملے اور لوکل پولیس پروآ کے ہمراہ ہزارہ ڈرین میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں انتظامیہ نے قبضہ مافیا کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللّٰہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پروآ کرامت اللّٰہ نے نائب تحصیلدار پروآ، ریونیو عملے اور لوکل پولیس پروآ کے ہمراہ ہزارہ ڈرین میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی، اس دوران سرکاری اراضی 520 کنال واگزار کرالی گئی۔