اسلام ٹائمز 19 Jun 2019 گھنٹہ 20:13 https://www.islamtimes.org/ur/news/800357/مقبوضہ-کشمیر-کے-ضلع-شوپیان-میں-عسکری-پسندوں-کی-حمایت-5-نوجوان-گرفتار-کئے-گئے-پولیس -------------------------------------------------- ٹائٹل : مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں عسکری پسندوں کی حمایت میں 5 نوجوان گرفتار کئے گئے، پولیس -------------------------------------------------- پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار شدگان حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجوؤں کے حمایتی ہیں جو قابض فورسز کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوؤں کے پانچ حمایتیوں کی گرفتاری عمل میں لائی جو قابض فورسز کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت بھی ظاہر کی ہے۔ پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار شدگان حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجوؤں کے حمایتی ہیں جو فورسز کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے انکشاف پر ایک بارودی سرنگ کو ضبط کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن زینہ پورہ میں ایف آئی آر نمبر 39/2019 کیس درج کیا گیا ہے۔