اسلام ٹائمز 14 May 2021 گھنٹہ 19:58 https://www.islamtimes.org/ur/news/932513/اسرائیلی-بربریت-کیخلاف-عالم-اسلام-کی-مجرمانہ-خاموشی-ناقابل-یقین-ہے-عامر-خان -------------------------------------------------- ٹائٹل : اسرائیلی بربریت کیخلاف عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی ناقابل یقین ہے، عامر خان -------------------------------------------------- اسرائیلی حملوں پر اپنے ردعمل میں متحدہ رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، حکومت پاکستان عالمی سطح پر اسرائیلی مظالم کی جانب دنیا بھر کی توجہ مبذول کروانے میں سنجیدہ اور اہم کردار ادا کرے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی ناقابل یقین ہے۔ فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی حملوں پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، حکومت پاکستان عالمی سطح پر اسرائیلی مظالم کی جانب دنیا بھر کی توجہ مبذول کروانے میں سنجیدہ اور اہم کردار ادا کرے۔