اسلام ٹائمز 26 Jun 2022 گھنٹہ 9:41 https://www.islamtimes.org/ur/news/1001184/پرویز-ال-ہی-نے-10-کروڑ-روپے-کی-پیشکش-نعمان-لنگڑیال -------------------------------------------------- ٹائٹل : پرویز الٰہی نے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی، نعمان لنگڑیال -------------------------------------------------- چیچہ وطنی میں حلقہ پی پی 202 پر ضمنی انتخاب کے لئے ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی محب وطن تھے جنہوں نے رقم کی پیش کش ٹھکرا دی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منحرف ہو کر ڈی سیٹ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے سابق رکن نعمان لنگڑیال نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پر الزام عائد کیا ہے کہ پرویز الٰہی نے پارٹی میں واپسی کے لئے 10 کروڑ روپے کی آفر کی۔ چیچہ وطنی میں حلقہ پی پی 202 پر ضمنی انتخاب کے لئے ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی محب وطن تھے جنہوں نے رقم کی پیش کش ٹھکرا دی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے۔ نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں ہم نے ضمیر کا سودا کیا، میں وزیر تھا لیکن پی ٹی آئی میں جرأت نہ تھی کہ مجھے نکال سکتے۔ واضح رہے کہ نعمان لنگڑیال (ن) لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 202 سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔