اسلام ٹائمز 8 Nov 2019 گھنٹہ 21:22 https://www.islamtimes.org/ur/news/826304/گلگت-میں-گستاخ-امام-زمانہ-ع-عبدالستار-جمالی-کیخلاف-احتجاجی-ریلی-کیفر-کردار-تک-پہنچانے-کا-مطالبہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : گلگت میں گستاخ امام زمانہ(ع) عبدالستار جمالی کیخلاف احتجاجی ریلی، کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ -------------------------------------------------- احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما شیخ نیئر عباس نے کہا کہ عبدالستار جمالی نے فساد کی چنگاری لگائی ہے، جسکو قانون کی گرفت میں نہ لایا گیا تو یہ چنگاری بہت بڑے فتنے کا سبب بن سکتی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ امام زمانہ (عج) کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں جامع مسجد نومل سے علمدار چوک تکایم ڈبلیو ایم کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی کی قیادت میں عوام نے احتجاجی ریلی نکالی۔احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نیئر عباس نے کہا کہ حکومت قانون تو بنا لیتی ہے لیکن قانون پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ اس قانون کا فائدہ ہی کیا جس پر عملدرآمد نہ ہو، توہین صحابہ کرام اور توہین رسالت و اہل بیت کے مرتکب مجرموں کیلئے قانون موجود ہے، لیکن ایک عرصے سے سوشل میڈیا میں مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری ہے، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کا انجام بھیانک ہو سکتا ہے۔ لہٰذا حکومت ایسے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں دیر نہ کرے، فساد و فتنہ قتل سے زیادہ خطرناک فعل ہے، عبدالستار جمالی نے فساد کی چنگاری لگائی ہے، جسکو قانون کی گرفت میں نہ لایا گیا تو یہ چنگاری بہت بڑے فتنے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس گستاخ کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو مقدسات کی توہین کی جرات نہ ہو۔