اسلام ٹائمز 14 Nov 2019 گھنٹہ 12:41 https://www.islamtimes.org/ur/news/827303/غزہ-میں-غاصب-صیہونی-رژیم-کے-ہولناک-مظالم-جاری-ایک-ہی-خاندان-8-افراد-شہید -------------------------------------------------- ٹائٹل : غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے ہولناک مظالم جاری، ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید -------------------------------------------------- غزہ کے مرکزی شہر برھک میں واقع ایک گھر پر علی الصبح غاصب صیہونی رژیم کے جنگی طیاروں کی بمباری سے ایک ہی گھر کے 8 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ دوسرے 12 افراد بھی زخمی ہو ئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ غزہ کے مرکزی شہر برھک کے نواحی علاقے دیرالبلح میں واقع ایک گھر پر علی الصبح غاصب صیہونی رژیم کے جنگی طیاروں کی بمباری سے ایک ہی گھر کے 8 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ دوسرے 12 افراد بھی زخمی ہو ئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی اسٹرائیک کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک راہنما کی شہادت کے جواب میں فلسطینی جوابی کارروائیاں اور پھر ان کے جواب میں غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری سے تاحال 34 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں آج شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔