اسلام ٹائمز 1 Oct 2022 گھنٹہ 10:50 https://www.islamtimes.org/ur/news/1017060/پاپولر-فرنٹ-پر-پابندی-کا-مقصد-آر-ایس-کو-خوش-کرنا-ہے-مایاوتی -------------------------------------------------- ٹائٹل : پاپولر فرنٹ پر پابندی کا مقصد آر ایس ایس کو خوش کرنا ہے، مایاوتی -------------------------------------------------- ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ناراض ہیں اور حکومت کی نیتوں کو خامی سمجھتے ہوئے حملے کررہے ہیں اور آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کھلے عام کررہے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا کہ بعض ریاستوں میں الیکشن سے قبل مسلم جماعت ’پاپولر فرنٹ آف انڈیا‘ پر پابندی عائد ’سیاسی خودغرضی‘ کا حصہ ہے اور اس کا مقصد آر ایس ایس کو خوش کرنا ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ نے کہا کہ یہ فیصلہ آر ایس ایس پر ملک گیر امتناع عائد کرنے کے پس پردہ ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں مایاوتی نے کہا کہ پی ایف ائی کو ملک بھر میں مختلف طریقوں سے نشانہ بنانے کے بعد مرکز نے آخرکار اسمبلی انتخابات سے پہلے اس کے اٹھ ملحقہ اداروں کے ساتھ اس پر پابندی عائد کردی ہے اور اسے سیاسی خود غرضی کی پالیسی سمجھتے ہوئے اور سنگین کے لئے اطمینان کم اور پریشانی زیادہ ہے۔ اسی سے متعلق ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ناراض ہیں اور حکومت کی نیتوں کو خامی سمجھتے ہوئے حملے کررہے ہیں اور آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کھلے عام کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اگر پی ایف ائی اندرونی سلامتی کے لئے خطرہ ہے تو آر ایس ایس دوسری کیوں نہیں، کیا اس جیسی تنظیموں پر پانندی نہیں لگانا چاہیئے۔