اسلام ٹائمز 22 Jun 2021 گھنٹہ 9:38 https://www.islamtimes.org/ur/news/939373/کوئٹہ-میں-سی-ٹی-ڈی-کا-ا-پریشن-دہشتگرد-ہلاک -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک -------------------------------------------------- ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔آپریشن کے دوران مبینہ دہشتگرد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور دستی بم کا دھماکا بھی کیا گیا، جس سے سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔