اسلام ٹائمز 25 Feb 2015 گھنٹہ 18:01 https://www.islamtimes.org/ur/news/443076/کراچی-عدالت-نے-لیاری-گینگ-وار-کے-2-کارندوں-کو-سزائے-موت-سنا-دی -------------------------------------------------- ٹائٹل : کراچی، عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنا دی -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: لیاری گینگ وار کے دونوں کارندوں محسن بلوچ اور عابد کلو پر ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین حیدر اور ان کے بیٹے ارسلان حیدر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں محسن بلوچ اور عابد کلو کو سزائے موت سنا دی، ان پر ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین حیدر اور ان کے بیٹے ارسلان حیدر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ کیس کی جب سماعت شروع ہوئی تو پولیس نے دونوں مجرموں کو خصوصی عدالت میں پیش کیا، جہاں چالان اور گواہوں کی نشاندہی پر عدالت نے محسن بلوچ اور عابد کلو کو مجرم قرار دیتے ہوئے دونوں کو سزائے موت سنا دی۔