اسلام ٹائمز 17 Jun 2019 گھنٹہ 14:27 https://www.islamtimes.org/ur/news/799964/فورس-کمانڈر-کا-شگر-دورہ-سیلاب-متاثرین-میں-امدادی-رقوم-تقسیم -------------------------------------------------- ٹائٹل : فورس کمانڈر کا شگر کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم تقسیم -------------------------------------------------- میجر جنرل احسان محمود نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ متاثرہ مکانات کے 19 مالکان میں ایک ایک لاکھ روپے تقسیم کیے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے سیلاب سے متاثرہ ضلع شگر کے تمام علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ متاثرہ مکانات کے 19 مالکان میں ایک ایک لاکھ روپے تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کمانڈر 62 بریگیڈ برگیڈیئر اظہر منیر کو ہدایت کی کہ وہ راشن کی فراہمی کو جلد از جلد ممکن بنائیں اور متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں تاکہ متاثرین کی مشکلات بروقت حل ہو سکیں۔ فورس کمانڈر نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور مسائل سنے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔