اسلام ٹائمز 25 Nov 2022 گھنٹہ 0:31 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026683/علامہ-شبیر-میثمی-کی-وفد-کے-ہمراہ-افتخار-نقوی-سے-ملاقات -------------------------------------------------- ٹائٹل : علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات -------------------------------------------------- ملاقات میں ملکی، سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، اس موقع علامہ سید افتخار نقوی نے بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور علامہ فیاض حسین مطہری نے امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات کی، حال ہی میں ان کے دل کے کامیاب آپرئشن پر ان کی عیادت کی اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ ملاقات میں ملکی، سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع علامہ سید افتخار نقوی نے بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی توفیقات خیرا میں مزید اضافے کی دعا بھی کی۔