اسلام ٹائمز 18 Jun 2019 گھنٹہ 8:55 https://www.islamtimes.org/ur/news/800060/سعودی-ایئرپورٹ-ابہا-پر-یمنیوں-کا-ایک-اور-کامیاب-حملہ-ہوائی-اڈہ-بند -------------------------------------------------- ٹائٹل : سعودی ایئرپورٹ "ابہا" پر یمنیوں کا ایک اور کامیاب حملہ، ہوائی اڈہ بند -------------------------------------------------- یمنی افواج کے ترجمان "یحییٰ سریع" کا کہنا تھا کہ یہ حملہ یمنی ڈرون "قاصف-K2" کی مدد سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں جارح ملک سعودی عرب کے اس ہوائی اڈے پر ہر قسم کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج اور عوامی دفاعی کمیٹیوں کیجانب سے جارح ملک سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام پر وحشیانہ بمباری کے لئے استعمال کئے جانے والے "ابہا" ہوائی اڈے پر ایک مرتبہ پھر کامیاب حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور وہ ہر قسم کی ہوائی سرگرمیوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر "ابہا" میں واقع اس ہوائی اڈے پر بغیر پائلٹس کے ڈرون طیاروں کی مدد سے حملہ کیا گیا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان "یحییٰ سریع" کا کہنا تھا کہ یمنی "قاصف-K2" ڈرون طیاروں نے جارح ملک سعودی عرب کی "ابہا" انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس کی وجہ سے یہ ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی تفصیلات بعد میں منتشر کی جائیں گی۔