اسلام ٹائمز 9 Apr 2021 گھنٹہ 18:11 https://www.islamtimes.org/ur/news/926214/ا-ئی-ایس-او-کے-سابق-مرکزی-نائب-صدر-سید-علی-کاظمی-بھی-لاپتہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : آئی ایس او کے سابق مرکزی نائب صدر سید علی کاظمی بھی لاپتہ -------------------------------------------------- ذرائع کے مطابق ضلع خوشاب کے رہائشی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی مہدی کاظمی کو انکے گھر سے اٹھا کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ایک جانب کراچی میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنا جاری ہے تو دوسری جانب متاثرین کے زخموں پر مرحم رکھنے کی بجائے مزید نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی نائب صدر سید علی کاظمی کو بھی دن دیہاڑے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابقضلع خوشاب کے رہائشی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی مہدی کاظمی کو ان کے گھر سے اٹھا کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ علی کاظمی ضلع خوشاب جوہر آباد میں رہائش پذیر تھے اور انہیں ان کے گھر کے باہر سے ہی دن دیہاڑے نامعلوم مسلح سادہ لباس اہلکاروں نے گاڑی میں ڈالا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس او کے سابق مرکزی چیف اسکاؤٹ سردار تنویر حیدر بلوچ کو بھی سرگودھا کے علاقے ساہیوال سے گذشہ ہفتے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔