اسلام ٹائمز 5 Jun 2021 گھنٹہ 22:37 https://www.islamtimes.org/ur/news/936484/امام-خمینی-نے-اللہ-تعالی-کی-نصرت-عنایت-سے-اسلامی-انقلاب-برپا-کیا-علامہ-ناظر-عباس-تقوی -------------------------------------------------- ٹائٹل : امام خمینی نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و عنایت سے اسلامی انقلاب برپا کیا، علامہ ناظر عباس تقوی -------------------------------------------------- سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی رہنما نے کہا کہ امام خمینی نے پوری زندگی دنیا کو استکباری قوتوں کے مقابلے میں بیدار کیا اور مضبوط قوت عطا کی، امام خمینی نے لوگوں میں شعور پیدا کیا کہ وہ امریکہ کے غلام رہنے کے بجائے خود اپنی قدموں پر کھڑے ہوں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے امام خمینی کی 32 ویں برسی کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے، امام خمینی نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و عنایت سے اسلامی انقلاب برپا کیا، امام خمینی شجاعت، ہمت، تقویٰ، سیاسی تدبر اور قوت فیصلہ میں باقی مجتہدین سے منفرد حیثیت رکھتے تھے، امام خمینی نے پوری زندگی دنیا کو استکباری قوتوں کے مقابلے میں بیدار کیا اور مضبوط قوت عطا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی 7 ارب آبادی میں سے ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا تقریباً 35 فیصد بنتا ہے، یہ مسلم آبادی تیل، گیس اور معدنیات جیسے دنیا کے وسائل کے ساٹھ فیصد حصے کے مالک مگر سب سے زیادہ غریب ہیں اس کی وجہ حکمرانوں کی امریکی غلامی اور وسائل کی استکباری قوتوں کے ہاتھوں لوٹ مار ہے۔ علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ امام خمینی نے لوگوں میں شعور پیدا کیا کہ وہ امریکہ کے غلام رہنے کے بجائے خود اپنی قدموں پر کھڑے ہوں۔