اسلام ٹائمز 12 Oct 2021 گھنٹہ 19:04 https://www.islamtimes.org/ur/news/958381/کوئٹہ-ظہور-بلیدی-بی-اے-پی-کے-قائم-مقام-صدر-مقرر -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوئٹہ، ظہور بلیدی بی اے پی کے قائم مقام صدر مقرر -------------------------------------------------- بی اے پی کے سیکرٹری جنرل کیجانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے مطابق پارٹی کی کور کمیٹی نے باہمی مشاورت سے نائب صدر ظہور بلیدی کو قائم مقام صدر بنایا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں برسراقتدار سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی کور کمیٹی نے ناراض رکن اسمبلی ظہور بلیدی کو پارٹی کا قائم مقام صدر مقرر کر دیا ہے۔ بی اے پی کے سیکرٹری جنرل منظور کاکڑ نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی کور کمیٹی نے باہمی مشاورت سے نائب صدر ظہور بلیدی کو قائم مقام صدر بنایا ہے۔ یاد رہے کہ ظہور بلیدی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلافات کے باعث بطور وزیر خزانہ وزارت سے استعفی دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے خلاف 14 ارکان کے ہمراہ تحریک عدم پر دستخط بھی کیا تھا۔