اسلام ٹائمز 24 Dec 2021 گھنٹہ 17:57 https://www.islamtimes.org/ur/news/970080/کوئٹہ-گیس-لکیج-کے-باعث-ایک-اور-حادثہ-خاتون-شخص-زخمی -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوئٹہ، گیس لکیج کے باعث ایک اور حادثہ، خاتون اور ایک شخص زخمی -------------------------------------------------- پولیس حکام کے مطابق گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں گیس لیکج کے باعث ایک اور حادثہ پیش آیا ہے۔ جس میں ایک خاتون سمیت دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آج کوئٹہ کے علاقے پودگلی چوک پر واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں شیر احمد نامی شخص اور ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، جہاں مزید کارروائی جاری ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں گیس لیکج کے باعث حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔