اسلام ٹائمز 28 Jun 2022 گھنٹہ 7:12 https://www.islamtimes.org/ur/news/1001518/پاکستان-میں-تیل-کی-کھپت-20-فیصد-تک-کمی-کا-رحجان -------------------------------------------------- ٹائٹل : پاکستان میں تیل کی کھپت میں 20 فیصد تک کمی کا رحجان -------------------------------------------------- آئل کمپنیوں کے مطابق 16 جون کے بعد ڈیزل، پیٹرول کی یومیہ کھپت میں کمی آئی ہے جس کے بعد یومیہ کھپت 25 ہزار ٹن سے گھٹ کر 18 سے 19 ہزار ٹن رہ گئی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد کھپت میں بڑی کمی آ گئی ہے جس سے امپورٹ بل کم ہونے کا امکان ہے۔ آئل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی کھپت میں 20 فیصد تک کمی کا رحجان دیکھا گیا ہے۔ آئل کمپنیوں کے مطابق 16 جون کے بعد ڈیزل، پیٹرول کی یومیہ کھپت میں کمی آئی ہے جس کے بعد یومیہ کھپت 25 ہزار ٹن سے گھٹ کر 18 سے 19 ہزار ٹن رہ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اگر یہی رحجان برقرار رہا تو آئل امپورٹ کم ہو جائے گی۔