اسلام ٹائمز 9 Dec 2021 گھنٹہ 15:54 https://www.islamtimes.org/ur/news/967642/کوئٹہ-گیس-لیکج-کے-باعث-دھماکہ-7-افراد-زخمی -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 7 افراد زخمی -------------------------------------------------- ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ گیس لیکج اور بے احتیاطی کے باعث کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک مکان میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ گیس لیکیج کے باعث دھماکہ پشتون آباد کےعلاقے میں ایک مکان میں ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے گیس لیکیج دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں آٹھ سال سے کم ہیں اور ان میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔