اسلام ٹائمز 4 Mar 2013 گھنٹہ 10:37 https://www.islamtimes.org/ur/news/244040/بھارت-نے-اٹوٹ-انگ-کی-رٹ-ترک-نہ-اس-کا-حشر-سوویت-یونین-سے-بھی-برا-ہوگا-ترابی -------------------------------------------------- ٹائٹل : بھارت نے اٹوٹ انگ کی رٹ ترک نہ کی تو اس کا حشر سوویت یونین سے بھی برا ہوگا، ترابی -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: کشمیریوں کو حق دیے بغیر یہ بات کہنا کہ کشمیر اس کا ہے عالمی قوانین کے خلاف ورزی ہے۔ کشمیری ہزاروں مرتبہ ثابت کر چکے ہیں کہ وہ ہندوستان کے ساتھ نہیں ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے کی رٹ تبدیل نہ کی تو اس کا حشر سابق سوویت یونین سے بھی برا ہوگا ہندوستان کا انگ انگ الگ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھون نے کہا کہ کشمیریوں کے قاتل اور پاکستان کی سلامتی کے درپے ہندوستان کے ساتھ یک طرفہ اعتماد سازی کا دم بھرنے والے اور اس کے لیے اقدامات کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ کشمیری آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اس کے لیے انھوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔  عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آٹھ لاکھ ہندوستانی فوج مقبوضہ ریاست میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے عالمی ادارے اس کا نوٹس لیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ عالمی اداروں میں خود ہندوستان نے جا کر ساری دنیا کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دے گا۔ ہندوستان جب یہ کہتا ہے کہ کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے تو وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو جھوٹا بھی ثابت کرتا ہے۔ کشمیریوں کو حق دیے بغیر یہ بات کہنا کہ کشمیر اس کا ہے عالمی قوانین کے خلاف ورزی ہے۔ کشمیری ہزاروں مرتبہ ثابت کر چکے ہیں کہ وہ ہندوستان کے ساتھ نہیں ہیں۔