اسلام ٹائمز 23 Nov 2022 گھنٹہ 14:01 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026359/محکمہ-داخلہ-نے-عام-شہریوں-کو-اسلحہ-لائسنس-جاری-کرنے-کی-تجویز-دیدی -------------------------------------------------- ٹائٹل : محکمہ داخلہ نے عام شہریوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی تجویز دیدی -------------------------------------------------- پنجاب حکومت نے اس سے قبل عوام کو اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ محکمہ داخلہ نے اب اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر عائد پابندی ختم کرانے کی تجویز پنجاب حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے حکومت کو عوام الناس کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ محکمہ داخلہ نے عوام کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ پنجاب حکومت نے اس سے قبل عوام کو اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ محکمہ داخلہ نے اب  اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر عائد پابندی ختم کرانے کی تجویز پنجاب حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد عام شہریوں کو اسلحہ لائسنس کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔