اسلام ٹائمز 20 Jun 2019 گھنٹہ 22:01 https://www.islamtimes.org/ur/news/800637/غیر-ملکی-زرمبادلہ-کے-ذخائر-میں-18-کروڑ-78-لاکھ-ڈالر-کی-کمی-ریکارڈ -------------------------------------------------- ٹائٹل : غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ -------------------------------------------------- اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 14 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 63 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 18 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 63 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 14 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 63 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہے، جو اس سے گزشتہ ہفتے کے 14 ارب 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 18 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں، جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی کمی سے 7 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 49 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7 ارب 1 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔