اسلام ٹائمز 2 Feb 2023 گھنٹہ 22:21 https://www.islamtimes.org/ur/news/1039210/لاہور-چینی-باشندوں-کی-حفاظت-کیلئے-پرائیویٹ-سکیورٹی-کمپنیوں-خدمات-لینے-کا-فیصلہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور، چینی باشندوں کی حفاظت کیلئے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ -------------------------------------------------- ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ حکام کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر چینی باشندوں اور ہائی پروفائل افراد کی سکیورٹی کیلئے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے خدشات اور پولیس نفری سمیت وسائل کی کمی کے پیش نظر چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اے کیٹگری کی کمپنیاں شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ حکام کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر چینی باشندوں اور ہائی پروفائل افراد کی سکیورٹی کیلئے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔ اے کی کیٹگری کی کمپنیاں ہی سکیورٹی فرائض کی انجام دہی کیلئے ہائیر کی جائیں گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری، پولیس حکام اور محکمہ داخلہ نے فیصلے پر جلد عملدرآمد کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔