اسلام ٹائمز 11 Feb 2013 گھنٹہ 20:57 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/238902/1/سالگرہ-انقلاب -------------------------------------------------- ٹائٹل : سالگرہ انقلاب -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو قلب اور ایک جان ہیں، دونوں ممالک اسلامی اخوت اور بھائی چارگی کے لازوال رشتے میں منسلک ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی چونتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک اہم تقریب مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن اور امامینز بلتستان کے زیر اہتمام ڈویژنل سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم بلتستان میں منعقد ہوئی جس میں ایم ڈبلیو ایم کے ڈویژنل مسئولین کے علاوہ امامینز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع تقریب میں قائد بلتستان علامہ شیخ غلام محمد مرحوم کے فرزند ارجمند حاجی آغا، ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تربیت آقائے شبیر رجائی، سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او بلتستان ڈویژن سجاد حیدر اور سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او بلتستان و چیئرمین الہدی فاونڈیشن نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایران اور پاکستان دو قلب اور ایک جان ہیں۔ دونوں ممالک اسلامی اخوت اور بھائی چارگی کے لازوال رشتے میں منسلک ہیں۔ مقررین نے ایرانی ملت کو عظیم انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی۔