اسلام ٹائمز 9 Apr 2020 گھنٹہ 23:41 https://www.islamtimes.org/ur/news/855709/پشاور-سی-پی-او-کیساتھ-مختلف-مکاتب-فکر-سے-تعلق-رکھنے-والے-علماء-کرام-کا-اجلاس -------------------------------------------------- ٹائٹل : پشاور، سی سی پی او کیساتھ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کا اجلاس -------------------------------------------------- اجلاس میں متفقہ اعلامیہ پر عمل درآمد کرنے کی خاطر علماء کرام و پولیس انتظامیہ کے نمائندوں پر مشتمل ڈویژنل (سٹی، کینٹ، رورل اور صدر ڈویژن) سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کرونا وائرس کی روک تھام اور عوامی آگاہیمہم کو مزید تیز کرنے کے فیصلے پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی خاطر مختلفمکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی اجلاسکا انعقاد کیا ہے، اجلاس میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کے علاوہ ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور ایس پی سٹی سمیت مولانا حسین احمد ناظم وفاق المدارس، علامہ سید جمیل حسن،مولانا احسان الحق، مولانا حسیناحمد مدنی ایڈووکیٹ، مولانا محمد طیب، مولانا بصیر شاہ، معراج الدین سرکانی اورمفتی لائیق احمد سمیت دیگر علماء حضرات نے شرکت کی، اجلاسکے دوران سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے کرونا وائرس کی روک تھام اور عوامیآگاہی مہم کے سلسلہ میں علماء کرام کے کردار اور تعاون کو زبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھر پور سراہا۔ انہوں نے مسجد و منبر کی افادیت اور قدر و منزلت کو مسلمہ حقیقت قرار دیتے ہوئے جاری مہم میں علماء کرام سے تعاونجاری رکھنے کی بھی اپیل کی، اجلاس کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابقعلماء کرام و پولیس انتظامیہ کے نمائندوں پر مشتمل ڈویژنل سطح پرکمیٹیاں تشکیل دینے، پشاور بھر کے علماء کرام و عوام الناس سے اپیل کہ جمعۃالمبارک اور دیگر نمازوں میں حکومتی ہدایات/اکابر علماء کرام کی جانب سےتلقین کردہ تدابیر اپناتے ہوئے کم سے کم افراد کو مساجد میں شرکت کرنے اورنماز جمعہ میں صرف واجب خطبہ کے الفاظ پر اکتفا اور اختصار کے ساتھ نماز اداکرنے کی خاطر پولیس اور علماء کرام کی جانب سے مشترکہ طور پر اپیل کی گئی ہے۔ علماء کرام نے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کو عوامی آگاہی مہم کےسلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات، تعاون اور اس ضمن میں علماء کرام کی جانبسے نمازیوں اور دیگر شہریوں کو دی جانے والی ترغیب سمیت علماء کرام کو درپیشمسائل و مشکلات سے بھی آگاہ کیا، جس پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نےدرپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ان کے سدباب کی یقین دہانیکرائی، اجلاس میں متفقہ اعلامیہ پر عمل درآمد کرنے کی خاطر علماء کرام وپولیس انتظامیہ کے نمائندوں پر مشتمل ڈویژنل (سٹی، کینٹ، رورل اور صدر ڈویژن)سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، علاوہ ازیں فیصلہ کیا گیا کہاس وقت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام حکومت کے ساتھ ایک صف میں کھڑے ہیں اوریہ تعاون گلی محلے کی سطح پر قائم کیا جائے گا۔