اسلام ٹائمز 12 May 2021 گھنٹہ 22:38 https://www.islamtimes.org/ur/news/932307/چاند-کا-آج-نظر-آنا-ممکن-ہی-نہیں-فواد-چوہدری-دعوی -------------------------------------------------- ٹائٹل : چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ -------------------------------------------------- وزیر اطلاعات کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے ‏یہ ان کا آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہوگی، سیدھا ‏کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کا آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔ کراچی، فیصل آباد، لاہور میں چاند نظر نہ آنے پر زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم کر دیے گئے ہیں جب کہ کوئٹہ اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں اور چاند کی شرعی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جارہی ہیں۔