اسلام ٹائمز 6 Jul 2022 گھنٹہ 9:49 https://www.islamtimes.org/ur/news/1003011/لوگوں-کے-صبر-کا-پیمانہ-لبریز-ہو-چکا-اور-لاوا-پھٹنے-والا-ہے-سراج-الحق -------------------------------------------------- ٹائٹل : لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا اور لاوا پھٹنے والا ہے، سراج الحق -------------------------------------------------- پی پی 170 ڈیفنس روڈ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا اور لاوا پھٹنے والا ہے، سرکار میں شامل جماعتیں جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کے کلبز ہیں، چوکیدار بدلتے ہیں کرپٹ نظام اپنی جگہ قائم ہے، کرپشن اور سودی نظام نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، حلقہ پی پی 170 کے عوام اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ووٹ دیں۔ انھوں نے لاہور میں پی پی 170 ڈیفنس روڈ سادھوکی میں جماعت اسلامی کے امیدوار وقاص احمد بٹ کی ضمنی الیکشن مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا اور سودی معیشت کی شکل میں اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔