اسلام ٹائمز 7 Feb 2023 گھنٹہ 11:58 https://www.islamtimes.org/ur/news/1040002/حکومت-نے-اے-پی-سی-ایک-بار-پھر-مؤخر-کر-دی -------------------------------------------------- ٹائٹل : حکومت نے اے پی سی ایک بار پھر مؤخر کر دی -------------------------------------------------- مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، اے پی سی کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث جمعرات (9 فروری) کو دہشت گردی کے مسئلے پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) مؤخر کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی اے پی سی مؤخر کر دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، اے پی سی کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ جانےکا فیصلہ کیا ہے۔