اسلام ٹائمز 2 Mar 2020 گھنٹہ 8:54 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/847808/1/لاہور-انٹرنیشنل-مسلم-ویمن-یونین-اور-جماعت-اسلامی-حلقہ-خواتین-کی-کانفرنس -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور، انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی کانفرنس -------------------------------------------------- لاہور میں عورت کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطین ہو یا کشمیر ہماری خواتین بھرپور جدوجہد کر رہی ہیں، فلسطینی خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جو مشکل صورتحال میں بھی ظلم کیخلاف لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان خواتین بھی اسی مرتبے کے قابل ہیں جن کے جذبے کی وجہ سے سپر پاور امریکہ کو بھی شکست ہوئی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قطر میں دنیا کی سپر پاور امریکہ نے معاہدہ کرکے طالبان کے ہاتھوں اپنی شکست کو تسلیم کر لیا ہے، جس جہاد میں مردوں کیساتھ خواتین شریک ہوں ان کا کوئی سپر پاور مقابلہ نہیں کر سکتی۔ امیر جماعت اسلامی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو ملک بھر میں غیرت مارچ کرنے کا اعلان کیا۔ پی سی ہوٹل لاہور میں انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے اشتراک سے عورت خاندان اور معاشرے کا دھڑکتا دل کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے دنیا بھر میں جدوجہد کرنیوالی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔