اسلام ٹائمز 13 Mar 2019 گھنٹہ 15:49 https://www.islamtimes.org/ur/news/783106/پرائیویٹ-سکولز-کے-طلباء-کو-بھی-سول-ڈیفنس-کی-تربیت-دینے-کا-فیصلہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : پرائیویٹ سکولز کے طلباء کو بھی سول ڈیفنس کی تربیت دینے کا فیصلہ -------------------------------------------------- ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو بھی سول ڈیفنس کی ٹریننگ کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس سے قبل سرکاری سکولوں کے بچوں کو بھی سول ڈیفنس کی ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو بھی سول ڈیفنس کی ٹریننگ کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس سے قبل سرکاری سکولوں کے بچوں کو بھی سول ڈیفنس کی ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان کو ہدایت جاری کردی ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے عرفان قریشی کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ کیلئے فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام حسین کا کہنا ہے کہ طلباء کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ نہ دینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔