اسلام ٹائمز 6 Apr 2020 گھنٹہ 23:25 https://www.islamtimes.org/ur/news/855070/وزیراعل-ی-کی-زیر-صدارت-ٹاسک-فورس-برائے-انسداد-کورونا-خیبر-پختونخوا-کا-اجلاس -------------------------------------------------- ٹائٹل : وزیراعلٰی کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا خیبر پختونخوا کا اجلاس -------------------------------------------------- اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کے ریلیف پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا گیا، پیکیج کے تحت رقوم تقسیم کرنے کا مکینزم ترتیب دیا جا رہا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد ہوا، جس میںمتعلقہ صوبائی وزراء کے علاوہ کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہصوبائی حکومت کے ریلیف پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا گیا، پیکیج کے تحت رقوم تقسیم کرنے کا مکینزم ترتیب دیا جا رہا ہے۔تقریباً 22 لاکھ خاندانوں میں 13.14 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے،اجلاس نے مستحق خاندانوں کی نشاندہی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی نے حکام کو ہدایت کی کہرقوم کی تقسیم کی جگہوں پر رش کو کم سے کم رکھنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، شرکاء کو بتایا گیا کہصوبے میں کورونا مریضوں کے لئے ٹیسٹس کی استعداد اور طبی عملے کو حفاظتی اشیاء کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے،اجلاس میں تعمیرات کی صنعت کو کھولنے سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں سول انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی گئی اوراجلاس میں سماجی رابطوں کو کم کرنے لئے اقدامات کو مزیر بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔