اسلام ٹائمز 3 Sep 2017 گھنٹہ 12:53 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/666179/1/ڈی-آئی-خان-عیدالاضح-ی-پر-آر-پی-او-کا-دورہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : ڈی آئی خان، عیدالاضحٰی پر آر پی او کا دورہ -------------------------------------------------- عیدالاضحٰی کے موقع پر آر پی آو سید فدا حسین شاہ نے مختلف پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کیا، انہوننے پولیس اور پاک فوج کے نوجوانوں سے گلے ملکر عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عیدالاضحٰی کے موقع پر آر پی آو سید فدا حسین شاہ نے مختلف پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کیا، انہوں نے پولیس اور پاک فوج کے نوجوانوں سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔ ڈی آئی خان، تحصیل درابن اور پروآ کا دورہ کرتے ہوئے آر پی او کا کہنا تھا کہ عید کے دن قوم کی حفاظت کے لئے خدمات انجام دینا عظیم تر فریضہ ہے۔ انہوں نے جوانوں کو تاکید کہ سکیورٹی کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔ پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے آر پی او سید فدا حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا۔