اسلام ٹائمز 9 Dec 2013 گھنٹہ 20:19 https://www.islamtimes.org/ur/news/328976/پشاور-لیڈی-ریڈنگ-ہسپتال-میں-مریضوں-کا-احتجاج -------------------------------------------------- ٹائٹل : پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کا احتجاج -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: بعض مظاہرین نے گائنی وارڈ میں ڈلیوری کے دوران ایک بچہ ضائع ہونے کی شکایت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے انصاف کی اپیل بھی کی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں صوابی، مردان اور بعض دیگر شہروں سے آئے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کے مطابق صوبے کا بڑا سرکاری ہسپتال ہونے کے باوجود مریضوں کو یہاں مناسب علاج معالجے کی سہولتیں میسر نہیں۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو دہری تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مریضوں کے ساتھ آنے والے رشتہ داروں کو بھی کئی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ بعض مظاہرین نے گائنی وارڈ میں ڈلیوری کے دوران ایک بچہ ضائع ہونے کی شکایت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے انصاف کی اپیل بھی کی۔