اسلام ٹائمز 28 Jun 2022 گھنٹہ 7:51 https://www.islamtimes.org/ur/news/1001528/کراچی-مبینہ-پولیس-مقابلے-میں-3-اغواکار-ہلاک -------------------------------------------------- ٹائٹل : کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اغواکار ہلاک -------------------------------------------------- پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اغواکاروں نے 25 لاکھ روپے تاوان لے کر مغوی کو رہا کیا تھا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اغواکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اغواکاروں نے 25 لاکھ روپے تاوان لے کر مغوی کو رہا کیا تھا۔ علاوہ ازیں رات گئے اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق شہریوں نے تشدد کے بعد ڈاکو کو آگ لگا دی، جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔