اسلام ٹائمز 14 Aug 2012 گھنٹہ 23:35 https://www.islamtimes.org/ur/news/187559/66واں-یوم-آزادی-خیبر-پختونخوا-میں-روایتی-جوش-خروش-کیساتھ-منایا-گیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : 66واں یومِ آزادی خیبر پختونخوا میں روایتی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: دن کا آغاز پشاور میں 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا، نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ملک کا 66واں یومِ آزادی ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی انتہائی روایتی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز پشاور میں 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا۔ نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اورمختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا، علاوہ ازیں پاکفوج نے قبائلی علاقوں میں پولیٹیکل انتظامیہ، مقامی قبائلی سرداروں، مشران اور ریٹائرڈ فوجی حضرات کے ساتھ ملکر جشنِ آزادی کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا۔